جرائم و حادثات

حیدرآباد میں ایک شخص کا ریوالور کے ساتھ سرعام ہنگامہ

حیدرآباد: شہرکے مصروف ترین علاقہ امیرپیٹ میں ایک شخص نے ریوالورنکال سرعام ہنگامہ کردیا۔ اس کی اس حرکت سے وہاں موجود افراد خوفزدہ ہوگئے۔ اس شخص کی شناخت وینکٹا ناگیندرا ریڈی کے طورپرکی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق وہ زنخوں سے جھگڑا کررہا تھا اوراس نے جھگڑے کے دوران بندوق نکال لی۔ اس دوران پٹرولنگ ڈیوٹی پرموجود دو ملازمین پولیس وہاں پہنچے اورانھوں نے اپنی جان کی پرواہ کئے بغیربندوق بردارشخص کو پکڑنے میں کامیابی حاصل کی۔ پولیس کے مطابق ملزم نے ان دونوں پربھی بندوق تان لی تھی اورفائرنگ کی کوشش میں تھا۔ کمشنرپولیس سی وی آنند نے بہادری کا مظاہرہ کرنے پر پولیس کانسٹبل سائی کمار اورہوم گارڈ رویندرا بابوکی ستائش کی اورانھیں نقد انعام سے نوازا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button