جرائم و حادثات

میرا اغوا نہیں ہوا میں نے اپنے عاشق سے شادی کرلی۔ سرسلہ واقعہ کا نیا موڑ

حیدرآباد: ریاست تلنگانہ کے سرسلہ ضلع سے نوجوان لڑکی کے اغوا کے معاملہ کا نیا موڑ سامنے آیا ہے۔ لڑکی نے کہا ہے کہ اس کا اغوا نہیں ہوا بلکہ اس نے اپنے عاشق کے ساتھ شادی کرلی۔
منگل کی اولین ساعتوں میں سرسلہ ضلع کے چندورتھی منڈل کے موڈوا پلی گاوں کے ایک مندر کےشالنی نامی لڑکی کا اس کے باپ کی آنکھوں کے سامنے اغوا کرلیا گیا تھا۔ اغوا کی واردات سے علاقہ میں سنسنی پھیل گئی تھی اورپولیس سے شکایت کی گئی۔
اغوا کے کچھ گھنٹوں بعد لڑکی نے اپنے شوہرکے ساتھ ویڈیو سوشل میڈیا پرپوسٹ کرتے ہوئے بتایا کہ دراصل وہ اورجانی نامی نوجوان ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے، اس کے گھروالے اس شادی کے خلاف تھے اوردوسری جگہہ اس کیلئے رشتہ تلاش کررہے تھے۔
لڑکی کے مطابق اس کے کہنے پرجانی نے اس کا اغوا کیا اوراس کے بعد ہم دونوں نے مندرمیں شادی کرلی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button