تلنگانہ

نظام آباد کے ویلپور کا لڑکا اور بنگلہ دیش کی لڑکی شادی کے بندھن میں 

نظام آباد:22/ اگست (اُردو لیکس) محبت سرحدوں کو پارکرتی ہوئی شادی کے بندھن میں تبدیل ہوگئی۔ تفصیلات کے بموجب تلنگانہ کے نظام آباد ضلع کے ویلپور منڈل سے تعلق رکھنے والا گملا ہریش کی شادی بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والی رشی (روشنی) سے اتوار کے دن کٹا پور موضع کے وینکٹیشور ا مندر میں انجام پائی۔ گملا ہریش 5 سال قبل حصول روزگار کیلئے اردون گیا تھا۔ جہاں پر بنگلہ سے تعلق رکھنے والی رشی بھی حصول روزگار کیلئے پہنچی تھی اس دوران ہریش کا ایک دوسرے سے تعارف ہوا۔ جو بعد میں محبت میں تبدیل ہوگئی اور دونوں ایک دوسرے کو پسند کرنے لگے۔ دو سال بعد ہریش اپنے آبائی وطن لوٹا تھا۔ بعدازاں کوویڈ کے باعث وہ دوبارہ اردون پہنچا اپنا پاسپورٹ رینول کے باعث اور کوویڈ کی صورتحال کے باعث وہ ویلپور کو نہیں پہنچا۔ اس صورتحال کے باعث گذشتہ 1 ماہ قبل رشی اور اس کے گھر والے ہریش کے گھر پہنچے اس موقع پر رشی کے والدین نے ہریش کے والدین سے جی یادگیری، کملا اور رشتہ داروں نے فیصلہ کیا کہ اتوار کے دن اچھا مہرت ہے وینکٹ پور وینکٹیشور ا مندر میں بحسن و خوبی رشتہ داروں کی موجودگی میں شادی کے بندھن میں بند ھ گئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button