جنرل نیوز

ٹی آر ایس کو بی آرایس پارٹی میں تبدیل کرنے پر دیوراکدرا رکن اسمبلی مسٹر الا وینکٹیشور ریڈی نے کیا مسرت کا اظہار

دیورکدرا: 09 ڈسمبر (اردو لیکس) تلنگانہ راشٹرا سمیتی کے بھارت راشٹرا سمیتی بننے کے موقع پر دیوراکدرا رکن اسمبلی مسٹر الا وینکٹیشور ریڈی نے ایک صحافتی بیان میں کہا کہ دور حاضر میں بھارت کے عظیم لیڈر چیف منسٹر کے سی آر کی قیادت میں ملک کی سیاست میں اہم رول ادا کرنے کے لئے تلنگانہ راشٹرا سمیتی کی تشکیل کی گئی جس نے 14 سال تک طویل جدوجہد کرکے علیحدہ تلنگانہ ریاست حاصل کی۔بعد ازاں چیف منسٹر کے سی آر کی قیادت میں بی آر ایس ہندوستان کی سیاست میں انقلابی تبدیلیوں کا آغاز کرنے جارہی ہے۔ دیوراکدرہ حلقہ کے عوام، ٹی آر ایس پارٹی قائدین اور کارکنوں کی جانب سے وزیر اعلیٰ کے سی آر کو نیک تمناؤں کا اظہار۔

متعلقہ خبریں

Back to top button