جرائم و حادثات

ملعون راجہ سنگھ کے خلاف منگل ہاٹ پولیس میں مقدمہ درج

حیدرآباد _ 9 دسمبر ( اردولیکس) حیدرآباد کے گوشہ  محل اسملی حلقہ کا رکن اسمبلی ملعون راجہ  سنگھ کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ منگل ہاٹ پولیس نے منگل کو ادے  ٹویٹر پر متنازعہ پوسٹ کرنے پر نوٹس جاری کرتے ہوئے ٹویٹ پر دو دن میں وضاحت دینے کا حکم دیا گیا تھا  راجہ سنگھ کی وضاحت سے غیر مطمئن، منگل ہاٹ پولیس نے آئی پی سی کی دفعہ 295A کے تحت اس کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی۔

 

6 دسمبر کو راجہ سنگھ نے ایودھیا اور اکبر پر دو ٹوئٹ کیے تھے۔ اس  کی جانچ کے بعد منگل ہاٹ  پولیس نے اسے نوٹس جاری کیا تھا  اور اسے  دو دن میں وضاحت دینے کا حکم دیا گیا۔ نوٹس میں پولیس نے کہا کہ راجہ سنگھ نے پی ڈی ایکٹ کو ختم کرنے کے معاملے میں ہائی کورٹ کی طرف سے عائد شرائط کی خلاف ورزی کی ہے۔ راجہ سنگھ نے اپنے وکیل کے ذریعے وضاحت دی تو منگل ہاٹ پولیس نے ناراضگی ظاہر کی۔ وضاحت سے مطمئن نہ ہونے پر ایف آئی آر درج کر لی گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button