جرائم و حادثات

تلنگانہ کے نظام آباد ضلع میں نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے چیتا ہلاک

نظام آباد _ 9 فروری ( اردولیکس) تلنگانہ کے ضلع نظام آباد میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک چیتا ہلاک ہوگیا۔ ضلع کے اندلوائی منڈل کے چندرائن پلی میں قومی شاہراہ پر ایک نامعلوم گاڑی نے چیتا کو ٹکر مار دی۔ جس پر چیتے کی  موقع پر ہی موت ہو گئی۔ اطلاع ملتے ہی محکمہ جنگلات اور ریونیو کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔ تیندوے کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہاسپٹل لے جایا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button