جرائم و حادثات

میں نے تمہاری بیٹی کو ماردیا۔ داماد کی بات سنتے ہی اڑ گئے سسر کے ہوش۔نظام آباد میں واقعہ

نظام آباد: ضلع نظام آباد مستقرمیں ایک خاتون کی مشتبہ حالت میں موت ہوگئی قتل کا شبہ ظاہرکیا گیا ہے۔ 30 سالہ انیس فاطمہ کی شادی سال 2013 میں سید سلطان سے ہوئی تھی۔ اس جوڑے کو دو بچے بتائے گئے ہیں۔ شوہرکچھ عرصہ سے اپنی بیوی کے کردارپرشک کرتے ہوئے اسے ہراساں کررہا تھا اوران کے درمیان مسلسل جھگڑے ہورہے تھے۔ دیڑھ ماہ قبل خاتون اپنے بچوں کے ساتھ نظام آباد تھری ٹاون کے علاقہ منتقل ہوگئیں تھیں۔ ہفتہ کی رات سید سلطان نے اپنے سسرسید کلیم کو فون پربتایا کہ وہ اپنے بچوں اوربیوی سے ملنے جارہا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ اس کے کچھ دیربعد اس نے دوبارہ اپنے سسرکو فون کرکے بتایا کہ اس نے مبینہ طورپران کی بیٹی کا قتل کردیا ہے اوربچوں کو ساتھ لے کرجارہا ہے۔ خاتون کے گھروالے جب وہاں پہنچے تو خاتون کی نعش پڑی ہوئی تھی اوراس کے گلے میں اوڑھنی لپٹی ہوئی تھی۔ متوفیہ کے والد کی شکایت پرپولیس نے کیس درج کرکے چھان بین شروع کردی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button