جنرل نیوز

نظام آباد کے قدیم محلہ پھولانگ ڈویژن46 میں پراجاپالانہ پروگرام میں 1829درخواستوں کا ادخال

شیام کمارمیونسپل آفسرو سندھیا وآنگن واڑی ٹیچرس کی بہترین خدمات۔ محمد ندیم احمد سماجی کارکن نے درخواست گذاروں کی رہنمائی کی

 

نظام آباد:9/جنوری (پریس نوٹ) نظام آباد کے قدیم محلہ پھولانگ ڈویژن 46میں 28/ڈسمبر سے جاری حکومت تلنگانہ کی جانب سے جاری پراجا پالانہ(عوامی حکمرانی) پروگرام کے تحت حکومت کی 6 ضمانتیں اسکیمات سے عوام کو مستفید کرانے کی غرض سے عوام سے درخواست فراہم کرتے ہوئے خانہ پری کے بعد وصول کئے گئے۔محمد ندیم احمد سماجی کارکن کی اطلاع کے بموجب درخواست فارمس تلگو اور اُردو زبان میں عوام کو فراہم کئے گئے جس سے عوام کودرخواست فارم کی خانہ پری میں سہولت ہورہی ہے۔

 

پراجا پالانہ (عوامی حکمرانی)پروگرام میں جملہ 1829 درخواستوں کی وصولی اور درخواست فارمس کی اجرائی عمل میں لائی گئی۔ محمد ندیم احمد نے کہاکہ عوام کی سہولت کیلئے درخواست فارم کی اجرائی کیلئے دو کاؤنٹرس اور درخواست فارم کی حصولی کیلئے 2کاونٹرس قائم کرتے ہوئے عوام سے درخواستیں وصول کی جارہی تھی۔ مسٹر ندیم احمد نے درخواست گذاروں کی کثیر تعداد کو دیکھتے ہوئے ٹیم لیڈر شیام کمار کو اس خصوص میں کاونٹرس بڑھاتے ہوئے درخواستیں اجراء و وصول کرنے کی خواہش پرکمشنر بلدیہ مندامکراند نے درخواستوں کی وصولی کیلئے جملہ 4کاونٹرس قائم کرنے کی اجازت دی جس پر درخواستیں وصول کی گئی۔

 

جس سے عوام کو بغیر کسی پریشانی کے درخواست فارم داخل کرنے میں آسانی ہوئی۔جس پر محلہ پھولانگ کی عوام نے محمد ندیم احمد کی خدمات کی سراہنا کی اور شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر ایوب احمد انچارج ڈویژن 46و قائد کانگریس کے علاوہ محلہ پھولانگ کے نوجوان بھی موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button