انٹر نیشنل

ٹوسٹ ماسٹرز کے ڈسٹرکٹ 79 کو “گولڈن ایریا” کا خطاب – SATAC 24 میں اعلان 

ریاض ۔ کے این واصف

مرزا ظہیر بیگ ڈائریکٹر ایریا 1 ڈویژن A کے مطابق سعودی عرب سالانہ ٹوسٹ ماسٹرز کلب کانفرنس 2024 مین ڈسٹرکٹ 79 کو “گولڈن ایریا” کے خطاب سے نوازا گیا۔ مرزا ظہیر بیگ پچھلے جون میں سال 24-2023 کے لئے ایریا 1 ڈائریکٹر منتخب ہوئے تھے۔ انہی کی سر براہی میں ایرا ون کو یہ اعزاز حاصل ہواہے۔ اس سے قبل بانی بزم اردو ٹوسٹ ماسٹرز کلب آرکیٹکٹ عبدالرحمان سلیم بھی ایرا ون کے ڈائریکٹر رہے ہیں۔

 

ظہیر بیگ بزم اردو ٹوسٹ ماسٹرز کلب ریاض کے صدر بھی رہے ہیں۔ آپ کا تعلق حیدرآباد دکن سے ہے۔ بزم اردو ٹوسٹ ماسٹرز کلب کا قیام سن 2013 مین عمل میں آیا تھا۔ دس سال کے عرصہ میں اس کلب سے دو افراد ایراون ڈسٹرکٹ 79 کے ڈائریکٹر منتخب ہوئے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button