جنرل نیوز

خواتین کے لئے مفت کورسیس

حیدرآباد /19 نومبر ( راست ) پرنسیس زہرہ ویمن ایمپورمنٹ سنٹر کی جانب سے ہر عمر کی خواتین کے لئے مختلف مفت کورسیس کا اہتمام کیا گیا ہے۔ 3ماہ کے ان کورسیس کی تکمیل کے بعد سرٹیفکیٹس پیش کئے جائیں گے ۔ ان کورسیس میں پری پرائمری ٹیچرس ٹریننگ ‘ ایم ایس آفس ‘ کیلی گرافی ( آن لائن ‘ آف لائن ) ‘اردو ( آن لائن ‘ آف لائن ) ‘ سو روزہ

 

 

دینی کورس بشمول 20سورتوں کی تفسیر ‘ 40 احادیث ‘ 20دعائیں اور فقہ ‘ تجویز ( آن لائن ‘ آف لائن )‘ شامل ہے ۔ اس کے علاوہ مفت پکوان کلاسیس ( آف لائن ) ‘ مفت فٹنس سیشن (آف لائن ) ‘ ویلنس سیشن ( آن لائن ‘ آف لائن ) ‘ تفسیر آن لائن اور لائبریری کا بھی اہتمام کیا گیا ہے ۔ یہ جماعتیں قاضی پورہ میں چلائی جائیں گے ۔ تفصیلات کے لئے فون 8688025158پر ربط پیدا کیا جاسکتاہے ۔

 

 

اس ادارہ کو قرآن فاونڈیشن ٹولی چوکی کا تعاون حاصل ہے ۔ خواہشمند خواتین پی زیڈ سی شاہ علی بنڈہ پر نام درج کراسکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button