جنرل نیوز

ایس آئی او اوٹکور کی سیرت النبیﷺ نالج ٹسٹ پوسٹرس کی رسم اجراٸی

اوٹکور: 29 ستمبر (اردو لیکس) ایس آئی او اوٹکور کی جانب سے سیرت النبیﷺ نالج ٹسٹ پوسٹرس کی رسم اجرای محمد خواجہ صاحب ناظم ضلع محبوب نگر جماعت اسلامی ہند تلنگانہ کے ہاتھوں انجام دی گئی۔ اس موقع پر ذمہ داران نے تفصیلات پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایس آئی او اوٹکور کی جانب ہر سال سیرت النبیﷺ کے عنوان پر مختلف پروگرام اور مقابلے منعقد کیے جاتے ہیں جن کا مقصد نبیﷺ کی سیرت مبارکہ کو عام کرنا اور طلباء و طالبات اور عام مسلمانوں کو سیرت النبیﷺ سے واقف کرنا تاکہ ہر مسلمان اپنی زندگی گزارنے کے لئے نبیﷺ کی سیرت مبارکہ کو عملی نمونہ بنائے ۔ اس مقصد کے حصول کے لئے سیرت النبیﷺ نالج ٹسٹ کے عنوان سے تحریری مقابلہ منعقد کیا گیا ہے۔ جس میں کامیاب ہونے والے افراد کے پہلا انعام 4,000 روپے دوسرے انعام 2,000 روپے تیسرا انعام 1,000 روپے اور 5 افراد کو ترغیبی انعامات دیئے جائیں گے یہ امتحان بتاریخ 16 اکٹوبر 2022 بروز اتوار بوقت دوپہر 2 بجے تا 4 بجے بمقام مدرسہ فیض الہدی اوٹکور میں رہے گا جس میں نہم جماعت سے لئے کیسی بھی عمر کے افراد طلباء و طالبات مرد و خواتین حصہ لے سکتے ہیں عمر کی کوئی قید نہیں ہوگی۔ داخلہ فیس 30 روپے رہے گی آپ کو سیرت النبیﷺ کی ایک کتاب دی جائے گی۔ اس کے علاوہ سیرت النبیﷺ کے عنوان پر ایک کوئز مقابلہ رکھا گیا ہے جس میں سوم تا پنجم کے لئے ایک گروپ اور ششم تا ہشتم کے لیے دوسرا گروپ رہے گا جس میں طلباء و طالبات حصہ لئے سکتے ہیں۔ یہ مقابلہ 15 اکٹوبر 2022 کو مدرسہ فیض الہدی اوٹکور میں رہے گا ۔ ان تمام مقابوں کے انعامات ایک جلسہ عام کے ذریعے تقسیم کیے جائیں گئے ۔ اس موقع پر جناب منصور علی صاحب امیر مقامی جماعت اسلامی ہند اوٹکور ‘ جناب لیاقت علی صاحب صدر جامع مسجد پنچ اوٹکور محمد افتخار ضلع انچارج نارئن پیٹ ایس آئی او ‘ محمد سہیل احمد گنتہ مقامی صدر ایس آئی او اوٹکور عبدالرشید نگری رکن جماعت عبدالقیوم کرنول سکریٹری کے علاوہ ممبران ارکان و کارکنان بھی موجود تھے۔ مزید تفصیلات کے لیے ان فون نمبرات پر ربط کریں۔ 9059779022 +917794854423

متعلقہ خبریں

Back to top button