نیشنل

کاروں میں ایربیاگس کے لزوم میں توسیع

حیدرآباد: مسافروں کی حفاظت کے پیش نظر مرکزی حکومت نے کار میں 6 ایئربیگس کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔ یکم اکتوبر 2022 سے قانون نافذ کیے جانے کی تیاریاں کی جارہی تھی لیکن اب مرکزی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ کاروں میں 6 ایئربیگس کے لزوم کیتاریخ کو آگے بڑھا کر یکم اکتوبر 2023 کر دیا گیا ہے یعنی ایک سال بعد سبھی کاروں میں 6 ایئربیگس لازمی ہوں گے۔ مرکزی وزیر برائے ٹرانسپورٹ نتن گڈکری نے اس سلسلے میں جانکاری دی۔ قابل ذکر ہے کہ یکم اکتوبر 2022 سے ایم1 کیٹگری کی سبھی گاڑیوں میں 6 ایئربیگس کو لازمی کیے جانے کی تجویز تھی۔ سڑک حادثات میں اموات کی تعداد کو دیکھتے ہوئے یہ فیصلہ لیا گیا تھا لیکن اب اس میں توسیع کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button