جرائم و حادثات

آرمور حلقہ کے نندی پیٹ مستقر میں بھاری مقدار میں گانجہ ضبط

آرمور : 24/ جنوری ( محمد سیف علی کی رپورٹ ) ضلع نظام آباد کے آرمور حلقہ اسمبلی کے نندی پیٹ منڈل سنٹر میں وویکا نندا چوراستہ پر آرمور پولس نے بدھ کے روز بڑی مقدار میں گانجہ ضبط کیا۔ نندی پیٹ منڈل سنٹر کے وویکانند چوراستہ پر بائک پر دو افراد گانجہ لے جاتے ہوئے پکڑے گئے

 

اور ان کے پاس سے 3.5 کلو گرام گانجہ ضبط کیا گیا۔ نندی پیٹ وویکانند اسکوائر سے گانجہ لے جائے جانے کی اطلاع پر آرمور رورل پولیس سی آئی گووردھن ریڈی اور ایس آئی راہل نے گانجے کو ضبط کرکے دو افراد کو گرفتار کرلیا۔ ضبط کئے گئے گانجہ کی قیمت 70 ہزار روپئے بتائی جارہی ہے۔

 

نظام آباد مستقر کے گوتم نگر کے جلکارا پرساد اور ودیا ساگر کو نندی پیٹ منڈل مرکز میں گانجہ لے جاتے ہوئے پکڑا گیا اور معلوم ہوا ہے کہ آرمور رورل پولیس نے انہیں حراست میں لیتے ہوئے گانجہ کہاں سے اور کدھر لیجایا جارہا تھا اسکی پوچھ گچھ کررہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button