نظام آباد نشیتا ڈگری کالج انتظامیہ کا سرٹیفکیٹ دینے سے انکار، مجلس قائدین کی نمائندگی پر طلبہ کو راحت،

تلنگانہ حکومت کی جانب سے فیس رئیمبرسمنٹ کی عدم اجرائی سے طلبہ کو مشکلات کا سامنا،
نظام آباد نشیتا ڈگری کالج انتظامیہ کا سرٹیفکیٹ دینے سے انکار، مجلس قائدین کی نمائندگی پر طلبہ کو راحت،
نظام آباد، 25/اگست (اردو لیکس) تلنگانہ ریاستی حکومت کی جانب سے ریاست کے طلبہ بالخصوص اقلیتی زیر تعلیم طلبہ کو فیس رئیمبرسمنٹ کی عدم اجرائی سے انھیں حصول تعلیم میں مشکلات و دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، اسی طرح کا ایک واقعہ نشیتا ڈگری کالج نظام آباد میں پیش آیا جہاں کالج انتظامیہ نے زیر تعلیم اقلیتی طلباء کو ریاستی حکومت کی جانب سے انھیں فیس رئیمبرسمنٹ کی عدم اجرائی کی وجہ سے سال کے اختتام پر سرٹیفکیٹ جاری کرنے سے انکار کر دیا، اس بات کی شکایت متعلقہ کالج کے طلبہ نے نظام آباد مجلس قائدین کو دئیے جانے کے بعد نظام آباد مجلس قائدین نے نشیتا ڈگری کالج نظام آباد پہنچ کر کالج ڈائریکٹر سی راجو سے ملاقات کرتے ہوئے اس خصوص میں تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے کامیاب نمائندگی کی، بعد ازاں نظام آباد مجلس قائدین کی کامیاب و موثر نمائندگی پر کالج انتظامیہ و ڈائریکٹر سی راجو نے طلبہ کو سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا مجلس قائدین کو تیقن دیا ہے، بروقت اور کامیاب و موثر نمائندگی پر طلبہ نے نظام آباد مجلس قائدین اور کالج انتظامیہ و ڈائریکٹر سی راجو کا شکریہ ادا کیا ہے، اس موقع پر ٹاون صدر مجلس شکیل احمد فاضل ،ضلع صدر محمد فیاض الدین ،سابقہ کارپوریٹرس محمد نصیر الدین، میر ارشاد علی سمیر، محمد مستحسین کے علاوہ خلیل احمد، ارشد پاشاہ ،عزیز راہی، امر فاروق موجود تھے،