جنرل نیوز

نظام آباد میں جماعت اسلامی کے زیر تعمیر ہاسپٹل کا حکومت کے مشیر محمد علی شبیر نے کیا معائنہ

نظام آباد:21/ مارچ (پریس نوٹ) جماعت اسلامی نظام آباد کے زیر انتظام الشفاء ہاسپٹل کے تعمیراتی کاموں کی تکمیل کی جاچکی ہے تاہم انفراسٹرکچر کی کمی کے باعث اس کا افتتاح عمل میں نہیں لایا گیا

 

کل دورہ نظام آباد کے موقع پر محمد علی شبیر مشیر برائے اقلیتی امور و انچارج نظام آباد اربن نے سید نجیب علی ایڈوکیٹ سینئر قائد کانگریس اور این رتناکر کی توجہ دہانی پر شہر کے گنجان آبادی والے علاقہ میں قائم کئے جانے الشفاء ہاسپٹل کی عمارت کا تفصیلی معائنہ کیا اور اور درکار ضرورتوں کے بارے میں ذمہ داروں سے واقفیت حاصل کی اور مختلف شعبوں کا تفصیلی معائنہ کیا گنجان اقلیتی آبادی والے علاقہ میں غریب عوام کیلئے قائم ہونے والے ہاسپٹل کی تعمیر پر جماعت اسلامی کے اقدام کی ستائش کی اور محمد علی شبیر نے حکومت کے منظورہ شدہ حلقہ اسمبلی نظام آباد کے ترقیاتی فنڈ سے 25 لاکھ روپئے منظور کرنے کا اعلان کیا۔

 

اس موقع پر ہاسپٹل کے ذمہ داروں نے بتایا کہ درکار انفراسٹرکچر کی فراہمی کے ذریعہ اس ہاسپٹل کا عوامی خدمت کے لیے جلد آغاز عمل میں آئے گا۔واضح رہے کہ الشفاء ہاسپٹل کے لئے محمد علی شبیر کی کوششوں سے بہت جلد سنگارینی کارلریز ٹرسٹ کی منظور شدہ 50 لاکھ کی رقم کی بھی اجرائی عمل میں لائی جائے گی۔ایم این بیگ زاہد سکریٹری جماعت اسلامی حلقہ تلنگانہ نے محمد علی شبیر کو ہاسپٹل سے متعلق تفصیلات سے واقف کروایا اور درکار انفراسٹرکچر اور دیگر سہولیات کی کمی کے باعث ہاسپٹل کا افتتاح عمل میں نہ لایا جاسکا۔محمد علی شبیر نے تیقن دیا کہ وہ اس ہاسپٹل کیلئے ہر ممکنہ کوشش کرتے ہوئے ہاسپٹل کے آغاز کو یقینی بنائیں گے۔ انہوں نے انسانی خدمت کے جذبہ کے تحت قائم ہونے والے اس ہاسپٹل کے ذریعہ سے اس علاقہ کی عوام کو استفادہ کا موقع حاصل ہوگا۔ ریاض تنہا منیجنگ کمیٹی الشفا ء ہاسپٹل نے بتایا کہ اس ہاسپٹل میں میٹرنٹی کیلئے جملہ سہولتیں فراہم کی جارہی ہے

 

اور ترجیح بنیادوں پر ایمرجنسی طبی خدمات کے علاوہ میٹرنٹی سہولت اس ہاسپٹل کے ذریعہ سے فراہم کی جائیگی۔ ہاسپٹل میں میڈیکل لیباریٹری، فارمیسی، ایکسرے یونٹ، ای سی جی، اور اسکیائنگ کی بھی سہولتیں حاصل رہے گی۔ محمد انور خان رکن جماعت اسلامی نے محمد علی شبیر کی آمد پر خیر مقدم کرتے ہوئے ان سے ہاسپٹل کیلئے حلقہ اسمبلی کے ترقیاتی فنڈ سے 25 لاکھ روپئے مختص کرنے پر اظہار تشکر کیا۔

 

اس موقع پر جماعت اسلامی کے ذمہ داران ستار امجد، امیر مقامی جماعت اسلامی محمد غوث، امیر مقامی حبیب نگر منظور محی الدین، ناظم جماعت اسلامی اور جماعت اسلامی کے دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔ جبکہ کانگریس قائدین میں سید نجیب علی ایڈوکیٹ، کانگریس کارپوریٹرس محمد عبدالقدوس، محمد ہارون خان، این رتناکر سکریٹری پی سی سی، اشفاق احمد پاپا خان قائد کانگریس، سابق ڈپٹی مئیر ایم اے فہیم، مجاہد خان سابق کارپوریٹر،اختر احمد، مجاہد خان، قمر خان کے علاوہ دیگر موجو تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button