مبارکباد

عادل آباد کی سات سالہ ننھی روزہ دار آئزہ بتول

عادل آباد۔21/مارچ(اردو لیکس) تلنگانہ کے عادل آباد مستقر کے رہائشی شیخ فضل الرحمن گورنمنٹ لیکچرر جونیئر کالج بائز کی دختر سات سالہ معصوم آئزہ بتول نے رمضان المبارک کا پہلا روزہ رکھ کر سب کو حیران کردیا۔دن بھر والدین نے معصوم کی نگرانی کی۔اور شام کے وقت پھولوں کا ہار پہناکر افطار کرایا۔سات سالہ معصوم آئزہ بتول نے دن بھر کچھ کھائے پیے بغیر روزہ کی تکمیل کی۔والدہ آفرین بانو،دادا شیخ داؤد، دادی مہرالنساء اور چچا شیخ مجیب ،شیخ جاوید،پھپو شاہین سلطانہ،یاسمین سلطانہ، آفرین سلطانہ،نانا شیخ عبدالمقدم، نانی شاہدہ بیگم، مامو شیخ مبین،مامی غوثیہ،بھائی شیخ فضیل ،شیخ اذلان دوست احباب نے مبارکباد دی اور خوب دعاؤں سے نوازا۔معصوم بچوں کے سخت دھوپ کے باوجود روزہ رکھنے کے واقعات سے بڑوں کو سبق حاصل کرتے ہوئے فرض روزوں کا اہتمام کرنا چاہیے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button