جرائم و حادثات

مسلم بھائی کے ہاتھوں سگی بہن کا قتل _ تلنگانہ کے کاماریڈی ضلع میں وحشیانہ واردات

کاماریڈی _13 ستمبر ( اردولیکس ) ریاست تلنگانہ کے ضلع کاماریڈی میں بھائی نے اپنی بہن کا قتل کردیا۔ یہ واردات گاجوا نائک تانڈہ میں پیش آئی۔ پولیس اورمقامی ذرائع کے مطابق گاجوا نائک تانڈہ سے تعلق رکھنے والی خاتون 40 سالہ شیخ رخسانہ کل رات ساڑھے 9 بجے ماچاریڈی چوراہے کے پاس بس اتر کر پیدل جارہی تھی کہ راستہ میں خاتون کے حقیقی چھوٹے بھائی یوسف نے تیز دھار ہتھیار سے اپنی بہن کے سر پر پیچھے سے حملہ کردیا جس کے نتیجہ میں خاتون کی موت ہوگئی۔

 

معلوم ہوا ہے کہ آٹو کی خریداری کے مسئلہ پربہن بھائی میں جھگڑے ہورہے تھے اسی دوران خاتون نے اپنے بھائی کے خلاف پولیس سے شکایت کی تھی۔ پولیس کو شبہ ہے کہ شکایت پر انتقامی کاروائی کرتے ہوئے بھائی نے اپنی بہن کا قتل کردیا۔ پولیس نے اس معاملہ میں کیس درج کرلیا ہے اورملزم فراری میں بتایا گیا ہے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button