انٹرٹینمنٹ

شاہ رخ خان کی جوان نے 600 کروڑ کا بزنیس کیا

ممبئی: کنگ خان شاہ رخ خان کی فلم جوان نے دنیا بھر میں 600 کروڑ روپے کا بزنیس کیا ہے۔ شاہ رخ خان کی جوان 7 ستمبر کو ریلیز ہوئی تھی فلم جوان ریلیز ہوتے ہی باکس آفس پر دھوم مچا رہی ہے اور جوان نے کئی فلموں کا ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے۔

 

ہندوستان میں جوان کا کل کاروبار 345 کروڑ روپے ہو گیا ہے۔ یہ فلم نہ صرف ہندوستان میں بلکہ بیرون ملکوں بھی کافی دھوم مچا رہی ہے۔ جوان نے ورلڈ وائڈ600 کروڑ روپے کی کمائی کر لی ہے۔

 

اس فلم کوگوری خان اور شاہ رخ کی کمپنی ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے پروڈیوس کیا گیا ہے۔ جوان میں شاہ رخ خان کے ساتھ نین تارا، وجے سیتوپتی، پریامنی، سانیا ملہوترا، سنیل گروور اور ردھی ڈوگرا بھی شامل ہیں۔

 

واضح رہے کہ پٹھان کی طرح جوان فلم کیلئے بھی ان کے چاہنے والوں میں جنون کی کیفیت دیکھی جارہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button