جرائم و حادثات

کورٹلہ کانگریس لیڈر محمد رزاق پر نامعلوم افراد کا جان لیوا حملہ

کورٹلہ _ 17 اگست ( اردولیکس) تلنگانہ کے کورٹلہ سے تعلق رکھنے والے کانگریس کے ایک مقامی لیڈر محمد رزاق نامعلوم افراد کے حملے میں شدید زخمی ہوگئے۔ جنھیں علاج کے لئے نظام آباد کے ہاسپٹل منتقل کردیا گیا۔جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے

 

تفصیلات کے مطابق  کورٹلہ منڈل کے آئیلا پور گاؤں کے کانگریس لیڈر محمد رزاق پر نامعلوم افراد نے ریگنٹہ ریلوے اسٹیشن کے قریب اس وقت حملہ کرتے ہوئے شدید زخمی کردیا جب وہ نظام آباد میں کانگریس پارٹی کے ایک پروگرام میں شرکت کے بعد موٹر سائیکل پر اپنے گھر واپس ہورہے تھے

 

وہاں سے گزرنے والے کچھ لوگوں نے رزاق کو بے ہوش دیکھ کر  پولیس کو اطلاع دی اور پولیس نے مقامی لوگوں کی مدد سے رزاق کو ہسپتال منتقل کیا حالت تشویشناک ہونے کی وجہ سے انھیں نظام آباد اسپتال منتقل کیا گیا۔

 

بتایا جاتا ہے کہ محمد رزاق آنجہانی سابق ایم ایل اے کومی ریڈی رامولو کے خاندان کے بہت قریب تھے اور کانگریس پارٹی میں کئی پروگراموں  میں حصہ لیتے رہے ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button