نیشنل

اللہ سنسکرت کا لفظ، دنیا میں ہندو سناتن دھرم ہی واحد مذہب باقی تمام فرقے ہیں: سوامی نِسچلانند سرسوتی

نئی دہلی: پوری پیٹھ کے جگد گرو شنکراچاریہ سوامی نِسچلانند سرسوتی (شنکراچاریہ نشولانند سرسوتی) نے جمعیۃ علمائے ہند کے قومی صدر و دارالعلوم دیوبند کے صدر المدرسین اور امیرالہند مولانا سید ارشد مدنی کے اوم سے متعلق دئیے گئے بیان پر جوابی رد عمل ظاہرکیا ہے۔نِسچلانند سرسوتی نے کہا ہے کہ لفظ اللہ سنسکرت کا لفظ ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو مذہب پر سوالات اٹھانے کے لیے ہماری سنسکرت گرامر کا مطالعہ کرنا چاہیے کیونکہ ہم سب کے آباؤ اجداد سناتنی ویدک آریہ تھے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا میں صرف ایک ہی مذہب ہے ،ہندو سناتن دھرم۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ باقی تمام مذاہب صرف فرقے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مذہب پر سوال اٹھانے والوں کو پہلے سنسکرت گرامر سیکھنا چاہیے۔ ہم سب سناتنی ویدک آریہ تھے۔ شنکراچاریہ نشلانند سرسوتی نے کہا کہ رام چریت مانس پر سوال اٹھانے والوں کو چانکیہ نیتی پڑھنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ کسی میں اتنی ہمت نہیں کہ وہ دوسرے مذاہب کے صحیفوں کے خلاف کچھ کہے۔
جگد گرو شنکراچاریہ وارانسی کے دورے پر ہیں۔ منگل کو انہوں نے وارانسی کے مشہور آسی گھاٹ پر پریس کانفرنس کی۔ انہوں نے پی ایم نریندر مودی اور لوک سبھا انتخابات کو لے کر بھی بڑا بیان دیا ہے۔ شنکراچاریہ سوامی نشلانند سرسوتی نے کہا کہ نریندر مودی 2024 میں وزیر اعظم بنیں گے کیونکہ وہ ملک کو لوٹنے والے نہیں اور اپنا گھر بھی نہیں بھرنے والے ہیں۔

واضح رہے کہ مولانا ارشد مدنی نے بیان دیا تھا کہ اوم اور اللہ ایک ہیں انھوں نے یہ بھی پوچھا تھا کہ جب زمین پر کوئی نہیں تھا توکسے پوجا جاتا تھا، مولانا نے مزید کہا تھا کہ حضرت آدم ہندو اور مسلمان دونوں کے آباؤ اجداد ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button