جرائم و حادثات

حیدرآباد کے پرانا شہرمیں تاجرسے ساڑھے 4 لاکھ روپئے لوٹ لئے گئے

حیدرآباد: شہر کےسنتوش نگرعلاقہ میں ہفتہ کی شب ایک تاجر کے پاس سے ساڑھے چارلاکھ روپئے کی رقم لوٹ لی گئی۔کرشنیا نامی شخص جو شراب کی دکان میں کام کرتا ہے، دکان بند کرنے کے بعد بیاگ میں نقد رقم کے ساتھ جارہا تھا کہ نامعلوم افراد نے موٹرسائیکل پر اس کے قریب پہنچ کر اس کو دھمکایااور اس کے بیاگ کو چھین کر چلے گئے۔اس سلسلہ میں کرشنیا نے سنتوش نگر پولیس سے شکایت کی جس نے ملزمین کی تلاش شروع کردی۔پولیس قریب میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کا معائنہ کررہی ہے تاکہ ملزمین کی شناخت کی جاسکے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button