نیشنل

اڈشیہ ٹرین حادثے میں 50 افراد ہلاک ، 179 زخمی _ حادثہ کے خوفناک تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

نئی دہلی _ 2 جون ( اردولیکس) اڈیشہ میں پیش آئے خوفناک ٹرین حادثے میں 50 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔ 179 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔ کورامنڈل ایکسپریس، جو کولکتہ کے قریب شالیمار سے تمل ناڈو کے چنئی سنٹرل ریلوے اسٹیشن جا رہی تھی، ایک اور مال گاڑی ٹرین سے ٹکرا گئی۔ یہ واقعہ اوڈیشہ کے بالاسور ضلع میں بہناگا بازار ریلوے اسٹیشن کے قریب پیش آیا۔ اس حادثے میں بوگیاں اڑ گئیں۔ مسافر ٹریک پر بکھر گئے۔ سینکڑوں مسافر بوگیوں میں پھنس گئے۔ حادثے کے تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں جس میں کئی نعشوں کو بکھرے پڑے دیکھا گیا۔

 

 

شالیمار سے چنئی کورامنڈل ایکسپریس (12841) پہلے پٹری سے اتری۔ -12 بوگیاں پٹڑی سے اتر کر بازو کے ٹریک پر گر گئیں۔ یہ واقعہ شام 7 بجے کے قریب پیش آیا۔ لیکن کچھ دیر بعد یسونت پور ہاوڑہ ٹرین (12864) ان بوگیوں سے ٹکرا گئی جو پٹری پر گر گئی اور اس ٹرین کی 3-4 بوگیاں بھی پٹری سے اتر گئیں۔

 

 

ریلوے حکام نے سرکاری طور پر اعلان کیا کہ ٹرین حادثے میں 50 افراد ہلاک ہو گئے۔ 179 لوگ زخمی ہیں اور ان کا علاج بالاسور میڈیکل کالج، سورو کے کمیونٹی ہیلتھ سینٹرز، گوپال پور اور پرائمری ہیلتھ سنٹر کھنٹاپڈا میں کیا جا رہا ہے۔ تمام ہاسپٹل میں 179 افراد زیر علاج ہیں جن میں سے 30 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button