جرائم و حادثات

آدھی رات کو اچانک آگ لگنے سے مکان میں سو رہے ایک ہی خاندان کے 5 افراد ہلاک

لکھنو _ 28 دسمبر ( اردولیکس) اترپردیش کے ماو ضلع میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے جس میں آدھی رات کو مکان میں سوئے ہوئے5 افراد آگ لگنے سے زندہ جل کر ہلاک ہو گئے۔ یہ واقعہ ماؤ ضلع کے شاہ پور میں پیش آیا جس کے بعد فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئی اور  آگ کو بجھا دیا۔  اس کے علاوہ ضلع انتظامیہ نے بھی راحت اور بچاؤ کام انجام دیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ آگ شام کو کھانا پکانے کے بعد چولہا کھلا رہنے کی وجہ سے لگی۔  پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعشوں کو گھر سے نکال کر ہاسپٹل کے مردہ خانے میں داخل کرایا۔

موصولہ اطلاع کے مطابق اتر پردیش کے شاہ پور میں ایک خاندان کے لوگوں نے شام کو کھانا پکانے کے بعد چولہا پوری طرح سے نہیں بجھایا تھا۔ جس کے نتیجے میں گھر میں آدھی رات کو اس وقت اچانک آگ بھڑک اٹھی جب سب سو رہے تھے۔ جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کی ایک خاتون، ایک معمر شخص اور تین بچے ہلاک ہوگئے ۔ اس کے بعد جیسے ہی پڑوسیوں کو واقعہ کا علم ہوا تو انہوں نے شور مچایا اور آگ بجھانے کی کوشش کی۔ اس کے علاوہ اس واقعہ کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو بھی دی گئی۔ جس کے بعد فائر بریگیڈ کے عملے نے پولیس کے ساتھ مل کر آگ پر قابو پالیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button