مبارکباد

محمد عبدالغفور عام آدمی پارٹی کھمم اسمبلی حلقہ کے انچارج مقرر

کھمم شہر میں عام آدمی پارٹی کا اجلاس کھمم ضلع کنوینر تلملا راؤ کی صدارت میں منعقد ہوا اجلاس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے ڈاکٹر ڈی سدھاکر کنوینر عام آدمی پارٹی تلنگانہ نے شرکت کی اجلاس میں کھمم ضلع میں عام آدمی پارٹی کو مستحکم کرنے کے لیے زمینی سطح پر محنت کرنے کی پارٹی کارکنان اور قائدین کو ہدایت دی گئی اس موقع پر محمد عبدالغفور کنوینر کھمم سٹی عام آدمی پارٹی کو زائد ذمداری دیتے ہوئے ڈاکٹر ڈی سدھاکر کنوینر عام آدمی تلنگانہ نے کھمم اسمبلی حلقہ کے عام آدمی پارٹی انچارج مقرر کیا محمد عبدالغفور کو کھمم شہر کے مختلف تنظیموں کے ذمداران اور دیگر سیاسی جماعتوں کے قائدین نے مبارک باد پیش کی

متعلقہ خبریں

Back to top button