تلنگانہ
تارک راما راؤ اور ہریش راؤ کے خلاف حیدرآباد میں مقدمہ درج

حیدرآباد ۔ بی آر ایس کے کارگزار صدر تارک راما راؤ اور سابق ریاستی وزیر ہریش راؤ کے خلاف حیدرآباد کی سائبر آباد پولیس نے کیس درج کیا ہے۔
ان دونوں کے خلاف میدک کے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ رگھونند راؤ کی شکایت پر یہ کاروائی کی گئی۔ شکایت میں کہا گیا تھا کہ سوشل میڈیا پر ریاستی وزیر کونڈہ سریکھا کے ساتھ ان کی تصویر کی ٹرولنگ کی گئی، اس سلسلے میں کاروائی کرنے کی خواہش کرتے ہوئے
درخواست داخل کی گئی تھی، ذرائع کے مطابق کے ٹی آر اور ہریش راؤ کے علاوہ بعض یوٹیوب چینلز کے خلاف بھی مقدمہ درج کر کے تحقیقات کی جا رہی ہے۔