جنرل نیوز

عادل آباد میں تنظیم دارالانصار ویلفیئر سوسائٹی کے زیراہتمام مستحق روزہ داروں میں رمضان راشن پیکیجس کی تقسیم

عادل آباد۔26/مارچ(اردو لیکس)رمضان المبارک کے موقع پر دیگر عبادات کے ساتھ ساتھ ضرورت مندوں کی خبر گیری رکھنا بہترین خدمت ہے۔حقیقی ضرورت مندوں تک رمضان راشن پہنچا کر ان کی خوشیوں کا حصہ بننا اور راشن حاصل کرنے کہ بعد اطمنان کے ساتھ مستحق افراد بھی عبادات کا اہتمام کرسکیں رمضان راشن تقسیم کا اہم مقصد ہے۔ان خیالات کا اظہار میونسپل وائس چیئرمین ظہیر رمضانی اور مولانا عبدالعلیم قاسمی و صدر قاضی سید ندیم الدین و حافظ عارف خان نے شہر عادل آباد کی سرگرم رفاہی و فلاحی خدمات میں تنظیم دارالانصار ویلفیئر سوسائٹی کے زیراہتمام سنٹرل گارڈن میں منعقدہ "مستحق روزہ داروں میں رمضان راشن پیکیجس تقسیم”تقریب کے موقع پر اپنے مشترکہ خطاب میں کیا۔

 

اس موقع پر شہر مستقر عادل آباد کے مختلف علاقوں کے 100 مستحقین میں مہمانوں کے ہاتھوں رمضان راشن پیکیجس تقسیم کیے گئے۔ایک پیکیج کی قیمت 1300 روپے ہے جو کھانے پینے کی ضروری اشیاء پر مشتمل ہے۔تقریب کی سرپرستی مولانا عبدالعلیم قاسمی نے کی جبکہ صدارت ضلع صدر قاضی سید ندیم الدین نے کی۔وہیں حافظ عارف خان،حافظ عطاء اللہ خان،حافظ خضر احمد یافعی،عصمت علی،عمیم شریف،اجو حسین،رقیب یافعی،شیخ معیز نے سخت دھوپ کے باوجود مستحق روزہ داروں میں راشن پیکیجس کو بنانے میں کافی جدوجہد کی اور بہتر انتظامات کیے۔اس موقع پر صدر تنظیم الائمہ والمؤذنین حافظ محمد منظور احمد نے بھی شرکت کی اور خوب دعاؤں سے نوازا۔

 

مولانا عبدالعلیم خالد قاسمی نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ رمضان المبارک کے مبارک و مقدس مہینے میں ضرورت مند و مستحق مرد و خواتین کو کسی قسم کی پریشانی و دشواری نہ ہو اور وہ ایک مہینہ آسانی سے سحر و افطار کرتے ہوئے روزوں کی تکمیل کرسکیں اسی لئے دارالانصار ویلفیئر سوسائٹی ہی نہیں بلکہ شہر کی دیگر مختلف رفاہی فلاحی تنظیمیں بھی خدمت خلق میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیرہی ہیں۔تاکہ زیادہ سے زیادہ ضرورت مندوں کی امداد کی جاسکے۔

 

مولانا نے دارالانصار ویلفیئر سوسائٹی کو مالی امداد فراہم کرنے والوں اور سوسائٹی کے ذمہ داروں کے لئے دعاؤں کی گذارش کی اور اس مقدس مہینے میں نماز روزہ،ذکر و اذکار اور تراویح کا اہتمام کرنے اور زیادہ سے زیادہ اعمال صالحہ کرنے کی تلقین کی۔نائب صدر حافظ عارف خان نے بحسن و خوبی نظامت کے فرائض انجام دیتے ہوئے تنظیم کی کارکردگی پر مختصر روشنی ڈالی۔اس موقع پر تنظیم کے ذمہ داران و کارکنان موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button