جرائم و حادثات

حیدرآباد کے پرانے شہر میں اتفاقی طورپر گولی چل جانے سے ہیڈ کانسٹیبل کی موت

حیدرآباد: حیدرآباد کے حسینی علم پولیس اسٹیشن حدود میں اتفاقی طورپر گولی کے چل جانے کے نتیجہ میں ایک ہیڈ کانسٹیبل کی موت ہوگئی۔

 

 

پولیس ذرائع کے مطابق سوریہ پیٹ ضلع سے تعلق رکھنے والا 29 سالہ بھوپتی سری کانت حسینی علم پولیس اسٹیشن میں ہیڈ کانسٹیبل کے طور پر کام کر رہا تھا۔گزشتہ دو ماہ سے وہ کبوترخانہ کے پاس گارڈ ڈیوٹی انجام دے رہا تھا، صبح کی اولین ساعتوں میں سریکانت سورہا تھا کہ اچانک اتفاقی طورپر گولی چل گئی

 

 

جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوگیا تھا۔اسے علاج کیلئے ہاسپٹل لے جایا گیا جہاں وہ زخموں سے جانبر نہ ہوسکا۔ پولیس اس پورے معاملہ کی چھان بین کررہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button