عرس حضرت سیدمحمدرؤف باباؒقادری،وزیر اسپورٹس سرینواس گوڑ مہمان خصوصی ہوں گے
مولانا محمدمحسن پاشاہ انصاری قادری نقشبندی مجددی مولوی کامل الحدیث جامعہ نظامیہ وجنرل سکریٹری کل ہندسنی علماء مشائخ بورڈ نے حضرت سیدمحمدرؤف باباؒقادری کے سالانہ چہارروزہ عرس شریف کے سلسلہ میں پوسٹر جاری کیا۔
یہ عرس تقاریب،6صفرالمظفر تا9صفرالمظفرمنائی جائیں گی۔اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مولوی محمد عبدالغفور نیازی متولی درگاہ شریف وخادم خاص درگاہ مولوی شاہ محمد ابراہیم شرفی قادری کے اشتراک سے عرس شریف تقاریب کو قطعیت دیدی گئی ہے۔24اگست کو غسل شریف،25اگست کو خدمت صندل مالی،26 اگست کو جشن چراغاں اور 27اگست کو فاتحہ ختم شریف ہوگا۔
وزیر اسپورٹس ڈاکٹر وی سرینواس گوڑ مہمان خصوصی کے طورپر شرکت کریں گے۔ زیرصدارت حضرت الحاج سیدشاہ محمد رفیع الدین حسینی رضوی قادری شرفی سجادہ نشین حضرت سیدشاہ محمد علیم الدین حسینی رضوی قادری شرفی ؒ عرس تقاریب کی صدارت کریں گے جبکہ مولانا ڈاکٹر محمد غیاث پاشاہ قادری حکمؔ شرفی سجادہ نشین ومتولی حضرت برہنہ بادشاہؒ نگران ہوں گے۔ مولاناسیدشاہ معزالدین قادری سجادہ نشین حضرت سیدشاہ محمد حفیظ الدین قادریؒ کے علاوہ جلسہ عظمت اولیاء اللہ سے مولاناسیدشاہ محمد کاظم حسینی رضوی قادری شرفی سجادہ نشین حضرت تاج الدین شرفیؒ،اسدالعلماء مولانا محمدمحسن پاشاہ انصاری قادری نقشبندی مجددی اور مولاناخواجہ مقیم الدین چشتی قادری کے خصوصی خطابات ہوں گے۔حضرت قاضی سیدشاہ غوث محی الدین قادری چشتی صدرکل ہندسنی علماء مشائخ بورڈ وصدرقاضی ضلع محبوب نگر، حافظ وقاری سیدشاہ شرف الدین قادری چشتی مرزاء قلندری سجادہ نشین حضرت خواجہ سید شاہ امیرالدین چشتیؒ بھوئی گوڑہ کمان،مولانا شاہ محمد خواجہ پاشاہ چشتی قادری مرزائی قلندری سجادہ نشین حضرت حکیم سید رستم علی قادریؒ، ڈاکٹر نورآفاقی، جناب ظہیر ناصری،جناب سردار سلیمؔ،جناب سیدحلیم بابرؔ،جناب سلطان چشتی، سیدشاہ ولی عمادالدین زنگی صدرقومی ملی محاذ،جناب سید محسن کونسلر اور ڈاکٹر میرمضمیر علی خلیقؔ مہمانان خصوصی ہوں گے۔ متولی درگاہ جناب محمد عبدالغفور نیازی مراسم عرس شریف تقاریب انجام دیں گے۔