جرائم و حادثات

جل پلی تالاب میں 2 کم عمر لڑکے غرق۔ حیدرآباد میں واقعہ

حیدرآباد۔ شہر کے جل پلی تالاب میں مچھلیوں کے شکار کے دوران دو لڑکے غرق ہوگئے۔یہ واقعہ پہاڑی شریف اسٹیشن کے حدود میں اتوار کو پیش آیا‌۔ تفصیلات کے مطابق ایراکنٹہ کے عثمان نہدی (13) سال اور عبدالواحد (14) سال اپنے دیگر تین دوستوں کے ساتھ

 

اتوار کو جل پلی کے بڑے تالاب میں مچھلیاں پکڑنے گئے تھے۔ مچھلیاں پکڑنے کے دوران لڑکے گہرے پانی میں چلے گئے اور پاؤں پھسل جانے کے نتیجے میں تین نوجوان گر پڑے تھے اور غرق ہو رہے تھے ان میں سے ایک کو بچا لیا گیا جبکہ عثمان اور عبدالواحد غرق ہوگئے۔

 

انہیں تالاب سے نکالنے کے لیے پولیس نے غوطہ خوروں کی مدد حاصل کی اور این ڈی آر ایف کے دستے بھی متحرک ہو گئے تھے۔ معلوم ہوا ہے کہ آج صبح لڑکوں کی نعشیں تالاب سے نکالنے میں کامیابی حاصل کی گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button