ہیلت

پلاسٹک کے بوتلوں میں پانی پینے سے ہائی بلڈ پریشر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے: سائنسدانوں کا انکشاف

حیدرآباد _ 7 اگست ( اردولیکس ڈیسک) پلاسٹک کی چیزوں میں استعمال کی جانے والی غذائی اشیاء انسانی جسم کے لئے مضر ہے آسٹریا کی ڈینیوب پرائیویٹ یونیورسٹی کے محققین نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ پلاسٹک کی بوتلوں کا پانی پینے سے ہائی بلڈ پریشر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

 

محققین نے واضح کیا کہ جن لوگوں نے پلاسٹک کی بوتل کا پانی پینا چھوڑ دیا اور دو ہفتوں تک نل کا پانی پیا ان میں بلڈ پریشر میں کمی واقع ہوئی۔ ‘جرنل مائیکرو پلاسٹکس’ کی ایک خبر کے مطابق ہم جو پانی پیتے ہیں اور جو کھانا ہم کھاتے ہیں اس میں مائکرو پلاسٹک کے ذرات پائے جانے کی سائنسدانوں نے نشاندہی کی ہے

 

۔اس وجہ سے پلاسٹک کی بوتل کا پانی پینے اور پلاسٹک کے ڈبوں میں ذخیرہ شدہ کھانا کھانے سے پلاسٹک کے انتہائی باریک ذرات (لمبائی 5 ملی میٹر) جسم کے آنتوں، پھیپھڑوں اور خون کی نالیوں میں داخل ہو رہے ہیں جس سے صحت کے سنگین مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔ اس کے علاوہ سابق میں بعض سائنسدانوں نے پلاسٹک کے بوتلوں کے استعمال سے کینسر کی بیماری  لاحق ہونے کا بھی انتباہ دیا تھا

متعلقہ خبریں

Back to top button