جرائم و حادثات

پرکٹ میں چاقو زنی کے واقعہ سے ہلچل، ایک شخص زخمی

آرمور،18/ اگست۔ ( محمد سیف علی کی رپورٹ ) آرمور بلدیہ کے حدود میں واقع پرکٹ چوراہے کے نزد منگل کی شام چاقو زنی کے واقعہ نے ہلچل مچا دی۔ اس واقعہ میں ایک نوجوان شدید زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق پرکٹ علاقے سے تعلق رکھنے والے بنڈی مہیش اور آکولہ پرشانت دونوں نے شراب خانہ میں ملکر شراب نوشی کی۔

 

اس کے بعد دونوں کے درمیان کسی بات پر جھگڑا ہوگیا۔ اسی اثناء میں نشے میں دھت پرشانت نے اپنے پاس موجود چاقو سے مہیش پر حملہ کردیا پھر فوری طور پر وہاں سے بھاگ گیا۔ اطلاع ملتے ہی آرمور پولیس اسٹیشن سے وابستہ ایس آئی گنگادھر نے اپنے عملے کے ہمراہ جائے واردات کا معائنہ کیا۔ زخمی شخص کو فوری طور پر علاج کے لئے آرمور مستقر کے سرکاری ہسپتال لے جایا گیا۔ کیس درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

 

مہیش کے گھر والوں نے بتایا کہ وہ دونوں دوست ہیں اور جھگڑے کی وجوہات نہیں جانتے۔ بتایا جارہا ہیکہ دونوں پیشہ سے کولی کا کام کرتے ہیں اور پیسوں کو لیکر دونوں میں جھگڑا ہوا۔ مقامی لوگوں نے شراب خانوں کے پاس حفاظتی اقدامات کرنے کا انتظامیہ اور محکمہ پولیس سے مطالبہ کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button