جنرل نیوز

غلاف کعبہ کی تیاری کے فیکٹری کا مشاہدہ _ المیزان ٹورس اینڈ ٹراویلس حج و عمرہ گروپ کے حاجیوں کو اعزاز

مکہ مکرمہ _ خانہ کعبہ کی دیواروں اور دروازہِ کعبہ کو جس کپڑے سے ڈھانپا جاتا ہے، اس کو غلاف کعبہ یا کسوہ کعبہ کہتے ہیں۔ اس کی ابتدا اسلامی روایات کے مطابق نبی اسماعیل علیہ السلام نے کی تھی۔ ابھی یہ ہمیشہ سیاہ رنگ کے ریشم سے تیار کیا جاتا ہے۔ اسے ہر سال تبدیل کر دیا جاتا ہے۔ اس کی تیاری کے لیے سعودی حکومت نے الگ سے ایک کارخانہ قائم کر رکھا ہے۔ حیدرآباد کے مشہور حج و عمرہ گروپ المیزان ٹورس اینڈ ٹراویلس مانصاب ٹینک کے منیجنگ ڈائریکٹر حافظ محمد فیاض نے ان کے گروپ سے عمرہ کے لئے آنے والے حاجیوں کو اس فیکٹری کی زیارت کروائے جہاں غلاف کعبہ تیار ہوتا ہے اس موقع پر فیکٹری کے ذمدار حمزہ اویونی نے غلاف کعبہ کی تیاری سے متعلق تمام تفصیلات عربی میں بیان کی جس کا حافظ محمد فیاض نے اردو ترجمہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ غلاف کعبہ ریشم سے تیار کیا جاتا ہے اور اس پر سونے اور چاندی کے تاروں سے قرانی آیات کندہ کی جاتی ہیں۔ غلاف کی تیاری میں استعمال کیا جانے والا ریشم اٹلی سونے اور چاندی کی تاریں جرمنی سے آتی ہیں۔ اس کو کعبہ کی تمام دیواروں اور دروازے پر ڈالا جاتا ہے

 

کسوہ کعبہ پرکشیدہ کاری کےلیے خالص چاندی اورسونے کے تار استعمال کیے جاتے ہیں جبکہ سونے کا پانی چڑھے ہوئے چاندی کے تار بھی استعمال ہوتے ہیں۔ یہ مخصوص تار بھی جرمنی سے درآمد کیے جاتے ہیں۔

 

حمزہ ال اویونی نے مزید بتایا کہ کسوہ کعبہ کی تیاری میں استعمال ہونے والی مختلف اشیا کا مجموعی وزن 1200 کلوگرام ہے ۔ ان اشیا کو خاص طورپرغلاف کعبہ کے لیے تیارکرایا جاتا ہے۔ کعبہ شریف سے اتارے جانے والا پرانا غلاف اسی طرح طے کرکے فیکٹری کے گودام میں پہنچا دیا جاتا ہے جس کا اندراج رجسٹرمیں کیا جاتاہے انہوں نے کہا کہ ہر سال غلاف کعبہ کی تیاری پر 2 کروڑ 50 لاکھ ریال خرچ کئے جاتے ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button