تلنگانہ

ٹی آرایس ارکان کوخریدنے کی کوشش۔ سی بی آئی تحقیقات کی درخواست مسترد

حیدرآباد: تلنگانہ راشٹرا سمیتی کے ارکان اسمبلی کو خریدنے کی کوشش کے معاملہ کی سی بی آئی تحقیقات کی اجازت دینے سے ہائیکورٹ نے انکارکردیا ہے۔ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے کمشنر پولیس حیدرآباد سی وی آنند کی قیادت میں تشکیل دی گئی خصوصی ٹیم سے تحقیقات جاری رکھنے کی ہدایت دی ہے۔ عدالت نے شفافیت کے ساتھ تحقیقات کی ہدایت دی ہے اور مشورہ دیا کہ میڈیا اورسیاسی قائدین کے سامنے تحقیقات کی تفصیلات کا افشاء نہیں کیا جائے۔تحقیقات کی پیشرفت سے متعلق رپورٹ اس مہینہ کی 29 تاریخ کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button