انٹر نیشنل
ہند، سعودی کے درمیان فوج تعاون میں اضافہ کے امکانات پر ریاض میں جائزہ اجلاس
ریاض ۔ کے این واصف
ریاض میں ہندوستان، سعودی عرب کے درمیان دفاعی تعاون کمیٹی کے چھٹے اجلاس کا انعقاد عمل میں آیا۔
اجلاس میں دونوں ممالک کے مسلح افواج کے بیچ تربیت، تجربات کے تبادلے، مشترکہ فوجی مشقین، دفاعی صنعتی تعاون، تحقیق اور دیگر شعبوں میں آپسی تعاون کو اضافہ کرنے کے طریقوں پر تبادلہ کیا گیا۔ واضح رہے کہ ہند سعودی کے خوشگوار تعلقات کی ایک طویل تاریخ ہے۔ تجارت، ثقافت، تعلیمی اور عوام سے عوام کے درمیان بہترین تعلقات کے بعد یہ دفاعی تعاون کا معاہدہ بین ممالک تعلقات کو مزید مستحکم اور خوشگوار کریں گے۔
ریاض کے دورے پر آئے اس ہندوستانی وفد کی قیادت جوائنٹ سکریٹری امیتابھ پرساد کررہے ہیں۔ اجلاس کی صدارت مشترکہ طور میجر جنرل سلمان بن عوض الحربی اور امیتابھ پرساد نے کی۔