تلنگانہ

کرکٹ کھیلنے کے دوران نوجوان کی ہارٹ اٹیک سے موت _ تلنگانہ کے نظام آباد شہر میں افسوسناک واقعہ

نظام آباد _ 5 جون ( اردولیکس) تلنگانہ نظام آباد شہر میں کرکٹ کھیلنے کے دوران ہارٹ اٹیک آنے سے ایک نوجوان کی موت ہوگئی۔یہ افسوسناک واقعہ نظام آباد کے ونائک نگر میں چہارشنبہ کو پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق نظام آباد ضلع ہیڈکوارٹر کے گوتم نگر کا رہنے والا 30 ،سالہ وجے اپنے دوستوں کے ساتھ تفریح ​​کے لیے شہر کے ونائیک نگر میں واقع اماں وینچر میں کرکٹ کھیلنے گیا۔ گھر والوں نے وجئے وہاں کرکٹ کھیلتے ہوئے اچانک ڈھیر ہو گیا ۔ جس پر اس کے دوستوں نے اسے نظام آباد کے سرکاری اسپتال لے جارہے تھے کہ راستے میں ہی اس کی موت ہوگئی۔ ڈاکٹروں نے بتایا کہ ہارٹ اٹیک کی وجہ سے وجئے کی موت ہوگئی

متعلقہ خبریں

Back to top button