علامہ حُسام الدین فاضل و علامہ حمیدالدین عاقل حسامی کی دینی وملی خدمات مثالی
یاد فاضل وعاقل تقاریب مواعظ حسنہ ونعتیہ مقابلہ و مشاعرہ ـ مولانا جعفر پاشاہ کاخطاب
حیدرآباد (اردو لیکس ) حضرت مولانامحمدحسام الدین ثانی عاقل جعفر پاشاہ نے عامتہ المسلمین کو تلقین کی کہ وہ اپنی زندگیوں کو قرآن وسنت کے مطابق گزاریں علماء کی نصیحتوں پر توجہ دیں اور معاشرہ میں اپنے آپ کواسلام کا عملی نمونہ بناکر پیش کریں مولاناجعفر پاشاہ نے ایوان فاضل وعاقل حسامیہ منزل پنجہ شاہ میں واعظ دکن علامہ محمد حسام الدین فاضل رح و علامہ محمد حمید الدین عاقل حسامی رح کی یاد میں سالانہ تقاریب سے کیا جو 25 تا 29ستمبر عظیم الشان پیمانہ پر منعقد ہوئیں جس میں فرزندان توحید کی بڑی تعداد نے شرکت کی مولانا جعفرپاشاہ نے سلسلہ خطاب جاری رکھتے ہو ۓ کہا کہ علامہ محمد حُسام الدین فاضل و علامہ محمدحمید الدین عاقل کی ملت اسلامیہ کے لئیے دینی ‘ ملی وسماجی خدمات ناقابل فراموش و مثالی رہی ہیں ان اللہ والوں نے بالخصوص نوجوانوں میں جو دینی فکر وشعور بیدار کیا ہے اس کا اثر ہم آج بھی دیکھتے ہیں مولانا عاقل نے ریاست آندھراپردیش ( متحدہ) کے علاوہ دیگر ریاستوں اور بیرونی ملکوں کا دورہ کرتے ہوۓ ملت اسلامیہ کو فروعی مسائل سے دوررہنے اور سنت کے مطابق زندگی گزارنے پرزوردیا بطور خاص ان دونوں اللہ والوں نے سماجی برائی جہیز کے لین دین کے خلاف آواز بلند کی جس کے مؤثر نتائج بھی بر آمد ہوۓ مولانا جعفر پاشاہ نے عامتہ المسلمین کو تلقین کی کہ وہ نماز پنچگانہ کے پابند بنیں اور ساتھ ہی اپنے اعمال میں سدھار پیدا کریں
مواعظ حسنہ سے مولانا شیخ طاہر حسامی ‘ مولانا سید بشیر احمد اشرف حسامی ‘ مولانا مفتی عبدالباقی ‘ مولانامفتی ابراہیم حسامی ‘ مولانامفتی عبالاحدحُسامی ‘ مولانا حافظ محمد معز الدین قادری چشتی حسامی ‘ مولانا حافظ وقاری ڈاکٹر رضی الدین رحمت حسامی ‘ مولانا حافظ وقاری محمد ریاض احمد قادری حسامی اور دوسروں نے مخاطب کیا اس موقع پر مولانا سید غوث محی الدین حسامی ‘ اور مولانا محمد نعیم الدین حسامی عادل اور دیگر علماء کرام موجود تھے 25- ستمبر کو مقابلہ قرات منعقد ہوا- 27- ستمبر کو نعتیہ مقابلہ ہوا ڈاکٹر طیب پاشاہ قادری ‘ مولانامحمد عابد حسامی ‘ مصطفیٰ صدیقی حسامی ‘ حافظ نصیر الدین حسامی ‘ محمد زید حسامی نے نعت سنائی ـ 29- ستمبر اتوار کو نعتیہ مشاعرہ پر ان تقاریب کا اختتام عمل میں آیا مشاعرہ کی نظامت بین الاقوامی شہرت یافتہ قاری ڈاکٹر طیب پاشاقادری نےکی قاری محمد عظیم الدین حسامی نے قرات سنائی – ڈاکٹر فاروق شکیل’ شاعر خلیج جلیل نظامی- الحاج أکبر خان اکبر’ قاضی فاروق عارفی ‘ڈاکٹر طیب پاشاہ قادری ‘سعد اللہ خان سبیل ‘
سردار سلیم’ وحید پاشاہ قادری ‘قاری انیس احمد قادری ‘شاہد عدیلی’ سید جنید حسینی جنید’ شاہ نواز ہاشمی ‘امین الدین انصاری ‘
ڈاکٹر خواجہ فرید الدین صادق ‘تشکیل انور رزاقی
فرید خان ‘جہانگیر قیاس’ حافظ و قاری شمس الدین ‘
ظفر فاروقی ‘ نور الدین امیر’سلطان بن سعید
‘عبدالقادر زاہد
قابل حیدرآبادی’
سلیمانصدیقی اعتبار’ خلش حیدرآبادی
کے علاوہ دیگر شعراءنے بارگاہ نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم میں نعت کا نذرانہ پیش کیا ۔ مہان خصوصی کارپوریٹرمجلس اتحادالمسمین پتھر گٹی ڈیویژن جناب سہیل محمو د قادری اور جناب محمد حسام الدین ریاض کی مولانا جعفر پاشاہ نے شال پوشی کی اور مومنٹو عطاکیا اور مقابلہ قرات ونعت کے انعام یافتگان کو انعامات دئیے گئے جناب محمد امین الدین انصاری ( اردو نیوز جدہ ) اور قاری محمد عبدالقیوم شاکر سکریٹری اقراء قرات سوسائٹی مہمان خصوصی تھے جناب زید حسامی کنوینر’ ساجد خان اور دوسروں نے انتظامات میں حصہ لیا