جرائم و حادثات

حیدرآباد:فلمی انداز میں نقلی انکم ٹیکس آفیسرس نے 2 کیلو سونا لوٹ لیا

حیدرآباد: خود کو انکم ٹیکس عہدیداروں ظاہر کرتے ہوئے سکندرآباد میں واقع ایک زیورات کی دکان سے تقریباً 2 کلو سونا لوٹ لیا گیا۔ پولیس کے مطابق چار افراد مونڈا مارکیٹ سکندرآباد میں واقع زیورات کی دکان میں داخل ہوئے اور خود کو آئی ٹی محکمہ کے عہدیداروں کے طور پر متعارف کرایا۔

تھوڑی دیر بعد انہوں نے دکان میں موجود افراد سے سونے سے متعلق دستاویزات دکھانے کو کہا اور دکھائے گئے کاغذات کو چیک کرنے کا بہانہ کیا‌۔ خود ساختہ حکام نے بتایا کہ دستاویزات درست نہیں ہیں اور دکان سے تقریباً 2 کلو سونا ضبط کرنے‌کے‌بہانے لوٹ کر چلے گئے۔ جاتے وقت انھوں نے دکان میں موجود افراد سے کہا کہ وہ ان سے دوبارہ رابطہ کریں گے۔

واردات کے بعد مارکیٹ پولیس سے شکایت کی گئی پولیس نے مقدمہ درج کر کے مجرموں کا سراغ لگانے کی کوششیں شروع کر دی ہیں اور خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button