نیشنل

وزیراعظم نریندر مودی کل اتوار کو پارلیمنٹ کی نئی عمارت کا افتتاح کریں گے _ شاہ رخ خان کے ٹویٹ کو مودی نے شیئر کیا

نئی دہلی _ وزیر اعظم نریندر مودی پارلیمنٹ کی، نئی  عمارت کا اتوار کو افتتاح کرنے کے بعد اسے ملک کے نام وقف کریں گے۔ یہ نئی عمارت بھارت کے خود انحصاری کے جذبے کی علامت ہے۔ نو تعمیر شدہ پارلیمنٹ کی عمارت کو ریکارڈ وقت میں اعلیٰ معیار کی تکنیک سے تعمیر کیا گیا ہے۔ یہ عمارت جدید ترین سہولیات سے آراستہ ہے جس سے ارکان کو اپنے کام کاج کو بہتر طور پر انجام دینے میں مدد ملے گی

 

۔ یہ عمارت بھارت کی شاندار جمہوری روایات اور آئینی اقدار کو مزید تقویت بخشنے کےلئے کام کرے گی۔ مستقبل کی ضروریات کے مد نظر لوک سبھا میں 888 ارکان اور راجیہ سبھا میں 384 ارکان کے بیٹھنے کا انتظام کیا گیا ہے۔اس موقع پر وزیر اعظم نے 75 روپے کا سکہ جاری کریں گے۔ سکے کے سامنے کے رُخ پر بیچ میں اشوک استمبھ پر بنی شیر کی شبیہ ہے جس میں ستیہ میو جیتے نقش ہے۔ سکے کی پشت پر پارلیمنٹ کی نئی عمارت کی شبیہ ہے۔

 

افتتاحی تقریب سے پہلے وزیراعظم نریندرومدی آج شام Adheenans سے ان کی رہائش گاہ پر ملنے گئے اور اس سے آشرواد لیا۔ Adheenans نے جناب مودی کو Sengol پیش کیا ہے۔

 

وزیر اعظم نے پارلیمنٹ کی نئی عمارت کا ایک ویڈیو شیئر کیا ہے، جس میں ملک کے شہریوں نے اپنے نظریات ظاہر کیے ہیں، جیسا کہ وزیر اعظم نے درخواست کی تھی۔ ایک ٹویٹ میں وزیر اعظم نے پارلیمنٹ کی نئی عمارت کے تئیں زبردست جوش و خروش پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کی یہ نئی علامت عوام کی امنگوں کو پورا کرنے کی خاطر زیادہ فعال طریقے سے کام کرنا جاری رکھے گی

 

بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کے ایک ٹویٹ کو شیئر کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ پارلیمنٹ کی نئی عمارت جمہوری طاقت اور ترقی کی علامت ہے۔ یہ روایت کو جدیدیت کے ساتھ ملا دیتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button