جنرل نیوز

ڈاکٹر محمد ناظم علی کی تصنیف حیدرآباد کے ادبی رسائل کا پہلا شمارہ کی اشاعت

حیدرآباد(30۔نومبر راست) نامور محقق‘ نقاد‘ ادیب و مراسلہ نگارڈاکٹر محمد ناظم علی سابق پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج ظہیر آباد و اکیڈمک سنیٹ ممبر تلنگانہ یونیورسٹی نظام آباد کی چودھویں اردو تصنیف حیدرآباد کے ادبی رسائل کا پہلا شمارہ زیور طباعت سے آراستہ ہوکر شائع ہوچکی ہے۔

 

اس تصنیف میں ڈاکٹر محمد ناظم علی نے بڑی تحقیق کے بعد حیدرآباد سے شائع ہونے والے قدیم و جدید رسائل جیسے مخزن الفوائد‘ رفیق دکن‘ پیام ادب‘ رہبر تعلیم‘مینا‘مجلہ عثمانیہ‘ مجلہ طیلسان‘ سویرا‘شگوفہ‘ذوق نظر‘ گونج‘مبصر‘ اقبال رویو‘ قومی زبان‘فنکار‘ شاداب‘ نوائے ادب‘ صبا‘گجر‘پیکر‘ خاتون دکن‘عثمان دکن‘شعر و حکمت‘ شاداب انڈیا‘ ہمارے نونہال‘صدائے شبلی‘ریختہ نامہ‘ سب رس‘ کے بہ شمول جمہ ۵۴ رسائل کے پہلے شماروں کا تحقیقی و تنقیدی جائزہ پیش کیا ہے۔ اردو رسائل کی تحقیق میں پہلے رسالے کی اہمیت ہوتی ہے۔

 

اس کتاب سے اردو محققین کو مدد ملنے کا امکان ہے۔ ڈاکٹر محمد ناظم علی کی اس سے قبل اردو تحقیق و تنقید کی دیگر کتابیں آئینہ عصر‘روح عصر‘عکس ادب‘ حیدرآباد کے ادبی رسائل آزادی کے بعد‘پروفیسر آل احمد سرور فکرو فن ادبی بصیرت‘ تنقیدی فکر‘افکار جدید‘نقش ہیں سب ناتمام‘ ادبی رپورتاش ادبی نظر‘ ادبی تبصرے‘ادبی رسائل کا جائزہ شائع ہوچکی ہیں۔

 

ڈاکٹرمحمد ناظم علی کی تازہ تصنیف ہدی بک ڈپو پرانی حویلی اور مصنف سے فون نمبر 9603018825پر رابطہ کرکے حاصل کی جاسکتی ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button