نیشنل

کارمیں ڈرائیورسمیت تمام مسافرین کیلئے سیٹ بیلٹ لازمی، ورنہ لگے گا جرمانہ

نئی دہلی: مرکزی وزیر نتن گڈکری نے کہا ہے کہ اب کار میں سفر کرنے والے سبھی مسافروں کیلئے سیٹ بیلٹ لگانا لازمی ہوگا۔گڈکری نے یہ بات نئی دلی میں ایک تقریب کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ اگلے تین دن میں حکومت اِس سلسلے میں ایک حکم جاری کرے گی۔ انھوں نے کہا کہ اگر کار میں سفر کرنے والا کوئی بھی مسافر، جو سامنے یا پیچھے کی سیٹ پر بیٹھا ہو اور اُس نے سیٹ بیلٹ نہ لگائی ہو، تو اُس پر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ حکومت کی طرف سے یہ قدم ٹاٹا سنز کے سابق چیئرپرسن سائرس مستری کے اتوار کو ایک المناک کار حادثے میں انتقال کے پیش نظر اٹھایا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button