ہیلت

حیدرآباد کی بھارت بائیو ٹیک کو ناک کے ذریعہ دی جانے والی کورونا ویکسین کے ایمرجنسی استعمال کی اجازت مل گئی

حیدرآباد _ 6 ستمبر( اردولیکس) کورونا وائرس کی ویکسین تیار کرنے والی حیدرآباد کی بھارت بائیو ٹیک کمپنی کو  ناک کے ذریعہ دی جانے والی ویکسین کے ایمرجنسی استعمال کی اجازت مل گئی ہے  بھارت بائیوٹک نے ناک کے ذریعہ دی جانے والی کورونا ویکسین ”بی بی وی 154“  کا گزشتہ سال مارچ میں انسانوں پر کامیاب تجربہ کیا تھا ۔سنٹرل ٹرائیل رجسٹری آف انڈیا (سی ٹی آر آئی)کے مطابق یہ تجربے پٹنہ،چینئی،ناگپور اور حیدرآبادمیں کئے گئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button