جرائم و حادثات

حیدرآباد کے پرانا شہرمیں داماد نے ساس کا قتل کردیا

حیدرآباد: حیدرآباد کے پرانا شہرمیں ایک خاتون کے قتل کی واردات پیش آئی۔ تفصیلات کے مطابق62 سالہ وجئے لکشمی ہنومان مندرکے قریب شاہ علی بنڈہ علاقہ میں رہتی تھی۔ اس نے قریب 22 سال قبل اپنی بیٹی کی شادی سینا پتی چندرا گپتا نامی شخص سے کی تھی۔ اس جوڑے کو دو بچے بتائے گئے ہیں۔ چندرا گپتا شراب نوشی کا عادی ہوگیا تھا اوراس نے کام پرجانا بھی چھوڑ دیا تھا جبکہ اس کی بیوی زندگی گزارنے کیلئے کپڑوں کی دکان پرکام کررہی تھی۔ پھربھی شوہرکے رویہ میں تبدیلی نہ آنے پر خاتون اپنی ماں وجئے لکشمی کے گھربچوں کے ساتھ منتقل ہوگئی۔ چندرا گپتا کو یہ بات پسند نہیں تھی کہ اس کی بیوی ساس کے ساتھ رہے، وہ کل دوپہراپنی ساس کے پاس پہنچا اوراس نے الزام لگایا کہ وہ اپنی بیٹی کی زندگی برباد کررہی ہے۔ اس نے اپنی ساس سے جھگڑا کیا اوراس کے بعد خنجر نکال کروجئے لکشمی پروارکردیا جس کے نتیجہ میں اس کی موت ہوگئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button