جنرل نیوز

حضرت سید شاہ عارف اللہ بادشاہ قادری نعمانی کوباوقار ڈاکٹر عبدالحق ایوارڈ

ارائن پیٹ : 15 نومبر (اردو لیکس) شہر ادونی (ضلع کرنول۔ اے۔پی) کی ممتاز ومعروف مذہبی شخصیت تقدس ماٰب حضرت سید شاہ عارف اللہ بادشاہ قادری نعمانی موظف صدر مدرس مسعودیہ عربک ہائی اسکول ادونی و جانشین حضرت سید شاہ شہاب الدین احمد قادری المعروف حضرت سید احمد بادشاہ قادری رحمتہ اللہ علیہ کو ان کی فروغ اردو کے لئے نمایاں خدمات کے اعتراف میں آندھراپردیش اردو اکیڈیمی اور محکمہ اقلیتی بہبود حکومت آندھرا پردیش کی جانب سے یوم قومی تعلیم کے موقع پر ریاستی سطح کا باوقار ڈاکٹر عبدالحق ایوارڈ دئے جانے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے آج نارائن پیٹ ضلع مستقر کے مریدین ومعتقدین کی جانب سے ایک نمائندہ وفد موصوف کے مکان درود و نعت منزل ، بڑا دروازہ ، متصل شاہی جامع مسجد ، ادونی پہنچکر شال پوشی و گل پوشی کرتے ہوئے تہنیت پیش کی اور مبارکباد دی۔ اس موقع پر حضرت کے جانشین سید معین الدین قادری ، سید شہاب الدین قادری، کے علاوہ نارائن پیٹ کے وفد میں شامل حافظ چاند پاشاہ لیکچرار ، محمد طاہر پاشاہ ٹیلر، اختر حسام الدین کارپینٹر ، اشفاق احمد انجینئر ودیگر موجود تھے۔ واضح رہے کہ نارائن پیٹ ضلع میں موصوف کے مریدین و معتقدین کی ایک کثیر تعداد پائی جاتی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button