تلنگانہ

جنم بھومی ایکسپریس کو حادثہ ٹل گیا۔ تلنگانہ کے نلگنڈہ میں واقعہ

نلگنڈہ ۔ ریاست تلنگانہ کے نلگنڈہ ریلوے اسٹیشن پر منگل کی صبح ایک ٹرین کا ایک بڑا حادثہ ٹل گیا۔ تکنیکی خرابی کے باعث "جنم بھومی ایکسپریس” اچانک رک گئی۔

 

ریلوے حکام نے فوری مستعدی کا مظاہرہ کرتے ہوئے معاملے کی جانچ کی جس میں انجن فیل ہونے کی تصدیق ہوئی۔ٹرین اسٹیشن پہنچنے کے بعد انجن بند ہو گیا جس کی وجہ سے ایک بڑا حادثہ ٹل گیا۔ حکام نے اس واقعہ کے بعد سکون کی سانس لی ورنہ ایک بڑا حادثہ کا اندیشہ تھا

 

اور ایک نیا انجن لانے کی کوششیں شروع کر دی ہیں۔ ریلوے ذرائع کے مطابق بحالی میں چند گھنٹے لگ سکتے ہیں، مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button