نیشنل

دہلی میں بھارت راشٹرا سمیتی کے دفتر کا چیف منسٹر چندرشیکھرراو کے ہاتھوں افتتاح

نئی دہلی _ 14 دسمبر ( اردولیکس) تلنگانہ کے چیف منسٹر اور بھارت راشٹرا سمیتی کے صدر کلواکنٹلا چندر شیکھر راؤ، جنہوں نے ملک میں معیاری تبدیلی کے لیے جدوجہد  شروع کی، چہارشنبہ کو دہلی میں پارٹی کے قومی دفتر کا افتتاح کیا۔ کے سی آر نے اس موقع پر پارٹی کے قومی پرچم کی نقاب کشائی کی۔ اس کے بعد بی آر ایس کا دفتر شروع ہوا اور چندرشیکھرراو کی تہنیت پیش کی گئی ۔ اس موقع پر قومی اور ریاستی قائدین نے کے سی آر کو مبارکباد دی ہے۔

 

بی آر ایس پارٹی دفتر کے افتتاحی پروگرام میں سماج وادی پارٹی کے لیڈر اور یوپی کے سابق چیف منسٹر اکھلیش یادو، جے ڈی ایس لیڈر اور کرناٹک کے سابق چیف منسٹر کمارسوامی، تمل ناڈو کے ایم پی چدمبرم، بی آر ایس پارٹی کے ایم ایل ایز، ایم ایل سی، ایم پی اور دیگر نے شرکت کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button