جرائم و حادثات

گھر کے باہرسوئے ہوئےنانی اورنواسی کا گلا کاٹ کرقتل۔ ضلع رنگاریڈی میں دل دہلا دینے والی واردات

رنگا ریڈی: ریاست تلنگانہ رنگاریڈی ضلع کے شاد نگر حلقہ کے نندی گاما گاؤں میں نانی اور نواسی کا بے دردی سے قتل کردیا گیا۔ مرنے والوں میں 9 سالہ بھانوپریہ اور اس کی نانی پاروتماں شامل ہیں۔ ان دونوں کا کل رات اس وقت قتل کیا گیا جب وہ گھر کے باہر سو رہے تھے۔

 

 

پولیس کے مطابق ان دونوں کے قتل کے بعد ملزمین ان کے گھرسے نقدی اورزیورات لوٹ کرفرارہوگئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی شمس آباد ڈی سی پی نارائن ریڈی موقع پر پہنچ گئے۔ پولیس نے اس سلسلے میں مقدمہ درج کر لیا ہے اور تمام زاویوں سے تفتیش کر رہی ہے۔ ڈی سی پی نارائن ریڈی نے بتایا کہ ملزمین کو پکڑنے کے لیے دو ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button