جنرل نیوز

صحت کے منصوبوں کے لیے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی طرف سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کا اجلاس منعقد

 بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری) قومی صحت مشن کے تحت ضلع مجسٹریٹ اویناش کمار نے ضلع صحت کمیٹی کی میٹنگ منعقد کی،جس میں محکمہ صحت میں چلائی جانے والی مختلف اسکیموں،ضلع اسپتالوں سمیت تمام کمیونٹی/ بنیادی صحت مراکز میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات، علاج وغیرہ کی معلومات لی گئی۔
 میٹنگ میں جنانی تحفظ یوجنا کے جائزے میں بتایا گیا کہ ضلع مجسٹریٹ کی جانب سے آشا اور مستحقین کی ادائیگی میں کم پیش رفت پر سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ ایم او آئی سی کو ہدایت دی کہ وہ مذکورہ اسکیموں میں پیش رفت لائے، بصورت دیگر سخت کارروائی کی جائے گی۔ اگر اگلے مہینے پیش رفت کم پائی گئی تو سخت کارواٸی کی جاۓ گی۔انہوں نے کہا کہ ایم او آئی سی کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے عملے سے کام لے، بصورت دیگر ان کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔ خاندانی بہبود، آر سی ایچ، ویکسینیشن، پردھان منتری ماترو وندنا یوجنا، آیوشمان کارڈ، فیملی ویلفیئر اسکیم، ایچ آر پی اور ادارہ جاتی ترسیل کا جائزہ لیا گیا۔آیوشمان کارڈ میں سست رفتاری کی صورت میں متعلقہ افسران کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایات دی گئیں۔
  میٹنگ میں،ضلع مجسٹریٹ نے چیف میڈیکل آفیسر کو ہدایت دی کہ وہ ضلع کے تمام ذیلی مراکز پر اے این ایم تعینات کریں، تاکہ کوئی بھی ذیلی مرکز خالی نہ رہے۔میٹنگ میں ضلع مجسٹریٹ نے کہا کہ تمام مراکز صحت پر ڈینگو وارڈ بنائے جائیں اور وہاں پہنچنے والے مریضوں کا مناسب علاج کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ گاؤں کے دور دراز علاقوں کے غریب لوگوں،خواتین اور بچوں کی صحت کے لیے ڈاکٹروں کا اہم کردار ہے، لہٰذا ان کا مکمل انسانیت کے ساتھ علاج کرتے ہوئے مناسب سہولیات فراہم کی جائیں۔
     میٹنگ میں چیف ڈیولپمنٹ آفیسر شری متی ایکتا سنگھ، چیف میڈیکل آفیسر،ایڈیشنل چیف میڈیکل آفیسر، تمام ایم او آئی سی اور دیگر متعلقہ افسران موجود رہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button