جنرل نیوز

18 مئی بروز اتوار کھمم میں حضرت مولانا غلام محمد وستانویؒ کا تعزیتی جلسہ جلسہ عام کی تیاریاں مکمل، عوام سے شرکت کی اپیل

18 مئی بروز اتوار کھمم میں حضرت مولانا غلام محمد وستانویؒ کا تعزیتی جلسہ

جلسہ عام کی تیاریاں مکمل، عوام سے شرکت کی اپیل

 

کھمم: مرکز مسجد زین العابدین.کھمم کے امام و خطیب حافظ محمد جواد احمد نے اپنے ایک صحافتی بیان میں کہا کہ خادم القرآن و المساجد، محسن انسانیت حضرت مولانا غلام محمد وستانوی صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے ایصالِ ثواب کے لیے ایک عظیم الشان تعزیتی جلسہ عام منعقد کیا جا رہا ہے۔

 

یہ جلسہ بروز اتوار، 18 مئی، بعد نماز مغرب سٹی سنٹرل فنکشن ہال، کھمم میں منعقد ہوگا۔ جلسے کی صدارت حضرت مولانا حسام الدین صاحب المعروف جعفر پاشا صاحب (جانشین حضرت عاقل صاحبؒ، مہتمم دارالعلوم حیدرآباد) فرمائیں گے۔

 

مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے مولانا سید بشیر حسامی صاحب (ناظم مدرسہ مصباح العلوم، حیدرآباد) کا خصوصی خطاب ہوگا، جب کہ مقامی علمائے کرام بھی اپنے اپنے خیالات کا اظہار فرمائیں گے۔

 

حافظ محمد جواد احمد نے بتایا کہ جلسے کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ انہوں نے کھمم شہر کے علمائے کرام، حفاظ، ائمہ مساجد، طلبہ اور عوام سے اپیل کی کہ وہ کثیر تعداد میں شرکت فرماکر علمائے دین کے بیانات سے استفادہ حاصل کریں۔

 

جلسے کے اختتام پر تمام شرکاء کے لیے طعام کا بھی نظم کیا گیا ہے۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button