جنرل نیوز
غریب لڑکی کی شادی میں پلنگ اور توشک کا تعاون

کھمم شہر کے محلہ مصطفیٰ نگر کے ساکن، شیخ احمد، جو پیشے سے مزدور ہیں، ان کی بیٹی کی شادی کے لیے *مسلم ایکیۃ سنگم تلنگانہ* کی جانب سے پلنگ اور توشک کا تعاون فراہم کیا گیا۔
*عوام ہند ویلفیئر اینڈ چیریٹیبل فاؤنڈیشن* کھمم کے چیئرمین حافظ محمد جواد احمد نے اپنے ہاتھوں سے پلنگ اور توشک شیخ احمد کے حوالے کیے۔
اس موقع پر حافظ محمد جواد احمد نے *مسلم ایکیۃ سنگم تلنگانہ* کے صدر مولانا شیخ مجاہد اشاعتی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مالدار اور صاحبِ حیثیت افراد سے اپیل کی کہ وہ غریب اور مستحق لڑکیوں کی شادیوں میں بڑھ چڑھ کر تعاون کریں۔