جرائم و حادثات

مندر کے درشن کے بعد واپس لوٹنے کے دوران بھیانک سڑک حادثہ _ دو خاندان کے 5 افراد ہلاک

نلگنڈہ _ مندر کے درشن کے بعد واپس لوٹنے والے دو خاندان کے 5 افراد ایک خوفناک سڑک حادثے میں ہلاک ہوگئے۔ یہ حادثہ تلنگانہ کے مریال گوڑہ کے قریب پیش آیا۔

مریال گوڈہ کے نارکٹ پلی – اڈانکی ہائی وے پر کرشن نگر  بائی پاس پر  تیز رفتار لاری نے کار کو پیچھے سے ٹکر مار دی۔ اس حادثے میں پانچ افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی اور ایک شدید زخمی ہو گیا۔

اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ مرنے والوں کی شناخت مہیش (35) اور جیوتی (30)، ان کی بیٹی ایشیتا (5) کے علاوہ باپ اور بیٹے مشیندرا (38) اور لیونس (2) کی حیثیت سے کی گئی ہے جو مریال گوڑہ  منڈل کے نندی پاڈو گاؤں سے ہیں۔ پولیس نے تصدیق کی کہ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب وہ وجئے واڑہ میں مندر کے درشن کے بعد واپس ہورہے تھے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور تفتیش کر رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button